ہمارے بارے میں

ہم دوسری کمپنیوں سے مختلف ہیں،ایکISO 9001بلون کمپنی جوکیپاڈوشیا میںآرام دہ اور اعلیٰ پائے کی پروازیں کرتی ہے۔ہم بلون کمپنیوں کا”مجموعہ“نہیں ہیں جن کے پاس بے شمار غبارے ہوتے ہیں۔ہم گرم ہواوالے غباروں کی کم سے کم پروازوں کا اہتما کرتے ہیں تاکہ ہم اپنے مسافروں کو زیادہ قریبی اور زیادہ آرام دہ خدمات فراہم کر سکیں۔

کیا چیز ہمیں دوسری کمپنیوں سے منفرد بناتی ہے؟

گرم ہوا والے غباروں کی کم سے کم تعداداستعمال ہورہی ہے جو کہ دنیا کے مانے ہوئے ہائٹ ائربلون مینوفیکچررزلینڈسٹرینڈ(LindstrandBalllons) (برطانیہ) کے تیار کردہ ہیں۔یہ غبارے دنیاکی واحد جدید ترین سلورکوٹڈبلونزٹیکنالوجی سے تعلق رکھتے ہیں(جو اپنی تیاری میں استعمال ہونے والے میٹریل کی وجہ سے سفر کو زیادہ سے زیادہ محفوظ بناتے ہیں)۔
ہمارے پائلٹ کیپاڈوشیا کے سب سے مقبول،باعزت اور تجربہ کار پائلٹ ہیں۔
ہمارے مسافروں کو کیپاڈوشیاکی دیگر کمپنیوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ شرح والی انشورنس پالیسی دی جاتی ہے۔
ہم پروازوں سے پہلے اپنے سینٹر میں اوپن بوفے بریک فاسٹ مہیا کرتے ہیں۔ہم کیپاڈوشیا میں واحد ہاٹ ائر بلون کمپنی ہیں جوکیپاڈوشیا میں”اصلی“اوپن بوفے بریک فاسٹ فراہم کرتی ہے۔
اس کے علاوہ ہمیں”امریکن ایکسپریس سلیکٹس(American Express Selects)“کی منظوری بھی حاصل ہے جو کہ تحائف دینے والا سب سے مقبول پروگرام ہے اورہم ترکی کی تمام ہاٹ ائر بلون کمپنیوں کے مقابلے میں ٹرپ ایڈوائزر میں سب سے زیادہ ووٹ لینے والی ہاٹ ائر بلون کمپنی ہیں۔نیچے بیان کی گئی ڈائریکٹریوں/ٹریول سائٹس نے بھی ہماری کمپنی کو تجویز کیا ہے۔یہ ہیں سی این این انٹرنیشنل(CNN International)،فوربز(Forbes)،ترکی ٹریول پلانر(TurkeyTravelPlanner)(ٹام بروسنن - TomBrosnahan)، فرومرز(Frommer's)،کیوی کولیکشن(Kiwi Collection)،روروبو(Rurubu)(جاپان - Japanese)،ٹائم آوٹ (Time Out)اور بہت سی دیگر۔۔۔

ہماری کمپنی(ASTA)امریکن سوسائٹ ٓف ٹریول ایجنٹس جو کہ ترکی میں واحد ہاٹ ائربلون کمپنی ہے جس کے پاس یہ ملکیت ہے)، BFA(بلون فیڈریشن آف امریکہ جوکہ ترکی میں کارپوریٹ رکنیت رکھنے والی واحد ہائٹ ائر بلون کمپنی ہے)اورBBAC(دا برٹش بلون اینڈ ائرشپ کلب)کی رکن بھی ہے۔

ہم اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ ہمارے پاس جینے کے لئے صرف ایک زندگی ہے اورہمیںاپنی بساط کے مطابق زندگی کی زیادہ سے زیادہ خوشیوں سے لطف اندوز ہونا چاہیے۔ گرم ہواکے غبارے میں کیپاڈوشیا پر پرواز ہماری زندگیوں کا ایک منفرد تجربہ ہے اور ہم آپ کو اپنے خاص مسافر ہونے کے ناطے ایک ناقابل فراموش تجربہ مہیا کرنے کے لئے تیار ہیں۔