بلون فلائٹ کی اقسام
ہمارے مسافر وں کے لئے دو کیٹیگریز میں دو متبادل پروازوں کا انتظام ہے۔یہ ہیں:

۔کنگ فلائٹ(KING FLIGHT)

یہ پروازتقریباً90منٹ تک جاری رہتی ہے جو کہ چھوٹے غباروں میں کرائی جاتی ہے(زیادہ سے زیادہ12مسافروں کی گنجائش)اور یہ مسافروں کو جتنا ممکن ہو کیپاڈوشیا کا زیادہ سے زیادہ حصہ دیکھنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔
1.    کنگ فلائٹ(KING FLIGHT)کا تجربہ مسافروں کی لگژری منی وینز میں ہمارے سینٹر تک منتقلی سے شروع ہوتا ہے۔
2.    جب ہمارے پائلٹ ہوا کے رخ کے مطابق لانچ کے لئے ایک مناسب جگہ تلاش کرتے ہیں اس دوران ہمارے مسافر اوپن بوفے بریک فاسٹ سے لطف اندوز ہوتے ہیں اور ان کی رجسٹریشن مکمل ہوتی ہے۔
3.    سب سے پہلے لانچ کی جگہ منتخب ہوتی ہے اور اس کے بعد مسافروں کو لانچ پوائنٹ پر لایا جاتا ہے جہاں انہیں دکھایا جاتا ہے کہ پائلٹ اور اس کی ٹیم کیسے غبارے کو اتارتے،جوڑتے اور اس میں ہوا بھرتے ہیں۔
4.    جب پائلٹ آپ کو اپنے تحفظ اور فلائٹ سیفٹی کے متعلق عمومی معلومات دے دیتا ہے تو آپ کا شاندار تجربہ شروع ہو جاتا ہے۔

5.    ہمارے غباروں کو خاص طور پر”لینڈسٹرینڈبلونز(LindstrandBalloon)“نے تیار کیا ہے اور اس کے علاوہ یہ خطے میں واحد سلورکوٹڈ بلونز ہیں جو کہ اعلیٰ معیار اور تحفظ کے ضامن ہیں۔
6.    یہ غبارے اپنی پرواز کے دوران300میٹر(1000فٹ)کی بلندی تک ہوا میں بلند ہوتے ہیں۔جب یہ غبارے وادیوں اور پہاڑیوں پر سے تیرتے ہوئے گزرتے ہیں تو ایک غیر معمولی وسیع نظارہ ہمارے مسافروں کو خوش آمدید کہتا ہے۔
7.    غبارے ہوا کے دوش پر پرواز کرتے ہیں،اور ہوا جہاں آپ کو لے جانا چاہے آپ اس کے سنگ وہاں چلے جاتے ہیں اور یوں ہر پرواز ایک ناقابل فراموش باب بن جاتی ہے۔ہر مسافر کو موسم کی مناسبت سے لباس پہننا پڑتا ہے۔فلیٹ شوز پہننا اور دھوپ کے چشمے لگانا ضروری ہے اور ہاں بلاشبہ کورس کیمرہ بھی ساتھ لانا چاہیے۔یہ پرواز ہمارے مسافروں کو تصاویر لینے اور ایسی خوشگوار یادیں جمع کرنے کا موقع دیتی ہے جو زندگی بھر ان کے ساتھ رہیں گی۔
8.    یہ پرواز تقریباً90منٹ جاری رہے گی۔
9.    آپ کو آرام دہ اور حقیقی لطف فراہم کرنے کیلئے ہم کنگ فلائٹ (KING FLIGHT)میں چھوٹے غبارے استعمال کر رہے ہیں (زیادہ سے زیادہ12مسافروں کی گنجائش)
10.    غباروں کی روایات کا پاس کرتے ہوئے لینڈنگ کے بعد ہماری لینڈ ٹیم ہمارے مسافروں کی شیمپئن سے تواضع کرتی ہے۔
11.    مسافروں کو یادگار کے طور پرسونے کے تمغے دیئے جاتے ہیں۔
12.    ہمارے تمام مسافروں کوانشورنس کا تحفظ حاصل ہوتا ہے۔
13.    ہماری لگژری منی وینز ہمارے مسافروں کو ان کے ہوٹلوں میں چھوڑنے جاتی ہیں۔

2۔کوئین فلائٹ(QUEEN FLIGHT)
یہ پرواز تقریباً60منٹ تک چلتی ہے اور اس میں زیادہ بڑے غبارے استعمال ہوتے ہیں(زیادہ سے زیادہ20مسافروں کی گنجائش)۔یہ ایک سادہ گروپ ہے مگر آپ کے پاس اب بھی کیپاڈوشیا کے فضائی نظارے کا نادر موقع ہے۔
1.    کوئین فلائٹ (QUEEN FLIGHT)کا تجربہ مسافروں کی لگژری منی وینز میں ہمارے سینٹر تک منتقلی سے شروع ہوتا ہے۔
2.    جب ہمارے پائلٹ ہوا کے رخ کے مطابق دوپہر کے کھانے کے لئے ایک مناسب جگہ تلاش کرتے ہیں اس دوران ہمارے مسافر اوپن بوفے بریک فاسٹ سے لطف اندوز ہوتے ہیں اور ان کی رجسٹریشن مکمل ہوتی ہے۔
3.    سب سے پہلے دوپہر کے کھانے کے لئے جگہ منتخب ہوتی ہے اور اس کے بعد مسافروں کو لنچ پوائنٹ پر لایا جاتا ہے جہاں انہیں دکھایا جاتا ہے کہ پائلٹ اور اس کی ٹیم کیسے غبارے کو اتارتے،جوڑتے اور اس میں ہوا بھرتے ہیں۔
4.    جب پائلٹ آپ کو اپنے تحفظ اور فلائٹ سیفٹی کے متعلق عمومی معلومات دے دیتا ہے تو آپ کا شاندار تجربہ شروع ہو جاتا ہے۔

5.    ہمارے غباروں کو خاص طور پر”لینڈسٹرینڈبلونز(LindstrandBalloon)“نے تیار کیا ہے اور اس کے علاوہ یہ خطے میں واحد سلورکوٹڈ بلونز ہیں جو کہ اعلیٰ معیار اور تحفظ کے ضامن ہیں۔
6.    یہ غبارے اپنی پرواز کے دوران300میٹر(1000فٹ)کی بلندی تک ہوا میں بلند ہوتے ہیں۔جب یہ غبارے وادیوں اور پہاڑیوں پر سے تیرتے ہوئے گزرتے ہیں تو ایک غیر معمولی وسیع نظارہ ہمارے مسافروں کو خوش آمدید کہتا ہے۔
7.    غبارے ہوا کے دوش پر پرواز کرتے ہیں،اور ہوا جہاں آپ کو لے جانا چاہے آپ اس کے سنگ وہاں چلے جاتے ہیں اور یوں ہر پرواز ایک ناقابل فراموش باب بن جاتی ہے۔ہر مسافر کو موسم کی مناسبت سے لباس پہننا پڑتا ہے۔فلیٹ شوز پہننا اور دھوپ کے چشمے لگانا ضروری ہے اور ہاں بلاشبہ کورس کیمرہ بھی ساتھ لانا چاہیے۔یہ پرواز ہمارے مسافروں کو تصاویر لینے اور ایسی خوشگوار یادیں جمع کرنے کا موقع دیتی ہے جو زندگی بھر ان کے ساتھ رہیں گی۔
8.    یہ پرواز تقریباً60منٹ جاری رہے گی۔
9.    ہم کوئین فلائٹ (QUEEN FLIGHT)کیلئے بڑے غبارے استعمال کرتے ہیں (زیادہ سے زیادہ20مسافروں کی گنجائش) مگر آپ کے پاس کیپاڈوشیا کے فضائی نظارے کا اب بھی نادر موقع ہے۔
10.    غباروں کی روایات کا پاس کرتے ہوئے لینڈنگ کے بعد ہماری لینڈ ٹیم ہمارے مسافروں کی شیمپئن سے تواضع کرتی ہے۔
11.    مسافروں کو یادگار کے طور پرچاندی کے تمغے دیئے جاتے ہیں۔
12.    ہمارے تمام مسافروں کوانشورنس کا تحفظ حاصل ہوتا ہے۔
13.    ہماری لگژری منی وینز ہمارے مسافروں کو ان کے ہوٹلوں میں چھوڑنے جاتی ہیں۔